ETV Bharat / international

Nord Stream pipeline leak سویڈش بحریہ نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن رساؤ کی تحقیقات کر رہی ہے - نورڈ اسٹریم پائپ لائن

روس نے نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن رساؤ کی تحقیقات کر رہے سویڈن سے تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات شیئر کرنے کی درخواست کی ہے، لیکن سویڈن نے اسے خفیہ قرار دیتے ہوئے اسے ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ Nord Stream pipeline leak

Swedish Navy inspects Nord Stream pipeline leak site
سویڈش بحریہ نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن رساؤ کی تحقیقات کر رہی ہے
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 10:44 PM IST

اسٹاک ہوم: سویڈش بحریہ نے واضح کیا ہے کہ وہ بحیرہ بالٹک میں واقع قدرتی گیس کی نقل و حمل کرنے والی نورڈ اسٹریم پائپ لائن میں رساؤ کی تحقیقات کر رہی ہے۔بحریہ کے چیف ترجمان جمی ایڈمسن نے بدھ کے روز ایک مقامی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ پائپ لائن میں رساؤ کی تحقیقات کے لیے دومائن سویپرز جہازوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان جہازوں کو پانی کے اندر پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کی جانچ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ اس پورے معاملے میں ایک سروے کرنے کی بھی ضرورت ہے، جس سے تحقیقات میں مزید مدد ملے گی۔Nord Stream pipeline leak

انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحقیقات ملک میں ہونے والے فوجداری مقدمات کی تحقیقات کا حصہ نہیں ہے، یہ پوری جانچ بحریہ کی پہل پر کی جارہی ہے، ساتھ ہی تحقیقات سے حاصل ہونے والی معلومات کو ظاہر کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جانچ بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہونے والی سپلائی سے متعلق آپریشنز کو پورا کرنے کے لیے ہے۔

قبل ازیں، سویڈش فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ بحیرہ بالٹک میں سویڈش اور ڈینش خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ) میں جہاں پائپ لائن میں چار رساو پائے گئے ہیں وہاں ستمبر میں ایک ریسکیو آبدوز کو بھیجا جائے گا۔ تحقیقات نے شکوک و شبہات کو ہوا دی تھی کہ روس سے جرمنی تک قدرتی گیس کی منتقلی کے لیے بنائی گئی دو پائپ لائنوں میں دھماکے کے پیچھے کا مقصد رکاوٹ پیدا کرنا تھا۔

روس نے اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہے سویڈن سے تفتیش سے حاصل ہونے والی معلومات شیئر کرنے کی درخواست کی ہے، لیکن سویڈن نے اسے خفیہ قرار دیتے ہوئے اسے ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈنمارک اور جرمنی نے بھی اس پورے معاملے کی تحقیقات سے متعلق حقائق اکٹھے کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.