ETV Bharat / international

Suicide Bomb Blast in Pakistan پاکستان میں خودکش بم دھماکہ، تین ہلاک

کوئٹہ میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ متعدد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ Suicide Bomb Blast in Quetta Pakistan

Suicide Bomb Blast in Pakistan
پاکستان میں خودکش بم دھماکہ
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 11:37 AM IST

Updated : Nov 30, 2022, 5:06 PM IST

بلوچستان: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے میں ٹرک کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد اہلکار اور شہری زخمی ہیں۔ کوئٹہ کے ڈی آئی جی نے بتایا کہ دھماکے میں 24 افراد زخمی ہوئے جن میں 20 پولیس اہلکار اور 4 شہری شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا جس میں 25 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔ اس واقعہ کے بعد شہر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Suicide Bomb Blast in Pakistan
بشکریہ ٹویٹر

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے قریب بدھ کو ایک خودکش حملے میں تین افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے۔ ڈان اخبار نے رپورٹ کیا کہ دارالحکومت کوئٹہ کے بلیلی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس افسر سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی پی) غلام اظفر مہیسر کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے 24 افراد میں 20 پولیس اہلکار اور چار شہری شامل ہیں۔ یہ دھماکہ پولیس ٹرک کے قریب ہوا۔ دھماکے کے اثر کی وجہ سے گاڑی جو پولیس کارکنوں کو سکیورٹی فراہم کرنے جا رہی تھی وہ ایک کھائی میں گر گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'دھماکے کی جگہ کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا گیا ہے کہ دھماکے میں 25 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق دھماکے کی جگہ کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ بزنجو نے ڈان کے حوالے سے بتایا کہ 'واقعے میں ملوث تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔ (اے این آئی)

Last Updated : Nov 30, 2022, 5:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.