ETV Bharat / international

Sudan Violence سوڈان میں آر ایس ایف سات روزہ جنگ بندی پر متفق

سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس نے بھی سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ RSF on ceasefire In Sudan

سوڈان میں آر ایس ایف ابھی تک سات روزہ جنگ بندی پر متفق نہیں

author img

By

Published : May 3, 2023, 10:37 AM IST

Updated : May 3, 2023, 10:45 AM IST

قاہرہ: سوڈان میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ اطلاع آر ایس ایف کے لیڈر محمد حمدان دقلو کے مشیر یوسف عزت نے دی۔ قبل ازیں منگل کے روز جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سوڈانی مسلح افواج اور آر ایس ایف کے لیڈروں نے 4 سے 11 مئی تک جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ بیان کے مطابق، سوڈانی فوج کے کمانڈر انچیف جنرل عبدالفتاح البرہان اور آر ایس ایف کے لیڈر دقلو نے مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنے نمائندوں کے نام پر اتفاق کیا۔ مشیر یوسف عزت نے العربیہ براڈکاسٹر کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ سات روزہ جنگ بندی پر معاہدے کے بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہے۔ اس وقت ہم نے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

مشیر یوسف عزت نے زور دے کر کہا کہ آر ایس ایف سوڈان میں اندرونی تنازعات کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق اس تنازعے میں اب تک کم از کم 550 افراد ہلاک اور 5000 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں سوڈان میں تیزی سے بگڑتے انسانی بحران کے پیش نظر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس نے عالمی ادارہ کے ہنگامی امدادی کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس کو سوڈان روانہ کیا ہے۔ سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان جھڑپ شروع ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Sudan Violence انتونیو گتیرس نے ہنگامی انسانی امداد کے لیے گریفتھس کو سوڈان روانہ کیا

یو این آئی

Last Updated : May 3, 2023, 10:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.