ETV Bharat / international

Sudan Crisis سوڈان کی مسلح افواج نے کمانڈ سینٹر پر ریپیڈ ایکشن فورس کے کنٹرول کی تردید کی - سوڈان بحران

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں نیم فوجی دستوں اور فوج کے درمیان فائرنگ اور جھڑپوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ سوڈان کی مسلح افواج نے بغاوت کرنے والی ریپیڈ ایکشن فورس کے کمانڈ سینٹر پر کنٹرول کی تردید کی ہے۔ clash between paramilitary group with Sudan army

سوڈان کی مسلح افواج نے ریپیڈ ایکشن فورس کے کمانڈ سینٹر پر کنٹرول کی تردید کی

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 11:01 AM IST

Updated : Apr 16, 2023, 11:28 AM IST

خرطوم: سوڈان کی مسلح افواج نے بغاوت کرنے والی ریپیڈ ایکشن فورس کے کمانڈ سینٹر پر کنٹرول کی تردید کی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریپیڈ ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے جنرل کمانڈ ، ملٹری مینوفیکچرنگ ہیڈ کواٹر اور صدارتی محل پر قبضے کے جھوٹے دعوے کر رہی ہے جبکہ ان کے فوجی اور افسران بغیر علاج کے سڑکوں پر زخمی حالت میں پڑے ہیں اور ان کی قیادت چھپ گئی ہے۔ مسلح افواج کا کہنا ہے کہ تمام مسائل جلد حل ہو جائیں گے اور بغاوت کو کچل دیا جائے گا۔

ریپڈ سپورٹ فورسز نے ہفتے کےروزسوڈان میں مسلح افواج اور ایئر نیویگیشن کے جنرل کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر پراپنے کنٹرول کےساتھ ساتھ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی پبلک اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی اپنے قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ریپیڈ ایکشن فورس کی افواج نے خود مختار کونسل کے صدر عبد الفتاح البرہان کے مقام کے ٹھکانے کے بارت میں بھی بتایا اور دعویٰ کہا کہ انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مروی میں مصری افواج کے بارے میں ریپیڈ ایکشن فورسز نے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حالات پرسکون ہونے کے ساتھ ہی "مصری شہریوں کو ان کی قیادت کے حوالے کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sudan Crisis سوڈان میں فوج اور ریپڈ فورس کے درمیان جھڑپیں، ہندوستان نے ایڈوائزری جاری کی

دوسری طرف سوڈانی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ریپیڈ ایکشن سپورٹ فورس کے انٹلیجنس کے سربراہ میجر جنرل الخیر ابو مریدات منحرف ہونے کے بعد ان کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ فوج نے فیس بک پر کہا کہ ابو مریدات نے محکمہ انٹیلیجنس کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس تناظر میں سوڈان ٹریبیون اخبار نے اطلاع دی ہے کہ فوج کے درمیان جھڑپوں اور دارفور کے صوبے میں نیالہ شہروں میں ریپیڈ فورس اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں سویلین اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اخبار نے الفشر ایجوکیشنل اسپتال میں ایک پیرامیڈک کے حوالے سے بتایا ہے کہ 16 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت خطرناک ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Apr 16, 2023, 11:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.