ETV Bharat / international

Erdogan on Education مستحکم اور اجتماعی ترقی کے لیے انسانیت کا مضبوط ترین ہتھیار تعلیم ہے، اردوغان - ترکیہ میں تعلیم

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ پائیدار اقتصادی اور اجتماعی ترقی کے لیے انسانیت کا مضبوط ترین آلہ تعلیم ہے اور تعلیم عالمگیر انسانی حق ہے، کوئی بچہ خواہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں کیوں نہ ہو معیاری تعلیم تک رسائی کا حق رکھتا ہے۔ Erdogan on Education

Etv Bharat
رجب طیب اردوغان
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 6:21 PM IST

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ مستحکم اور اجتماعی ترقی کے لیے انسانیت کا مضبوط ترین آلہ تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ہم نے ترکیہ کو ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ہر حوالے سے اس کی مثال پیش کی جاتی ہے۔ Erdogan on Education

صدر اردوغان نے، دارالحکومت انقرہ میں وزارت تعلیم اور اقتصادی ترقی و تعاون تنظیم او ای سی ڈی کے تعاون سے منعقدہ، 'پیشہ وارانہ تعلیم کے سربراہی اجلاس' میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔ پیغام میں انہوں نے اجلاس کے وسیلہ خیر و برکت بننے کی تمنّا ظاہر کی اور کہا ہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی اور اجتماعی ترقی کے لیے انسانیت کے ہاتھ کا مضبوط ترین آلہ تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم عالمگیر انسانی حق ہے۔ کوئی بچہ خواہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں کیوں نہ ہو معیاری تعلیم تک رسائی کا حق رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Global Economic Crisis ترک صدر کی اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی اپیل

صدر اردوغان نے کہا ہے کہ حالیہ 20 برسوں میں ہم نے ہر سالانہ بجٹ میں سب سے بڑا حصہ تعلیمی بجٹ کا رکھا ہے۔ تعلیم کے شعبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے ساتھ ہم نے بڑے پیمانے پر پیش رفت کو یقینی بنایا ہے۔ ہم نے ترکیہ کو ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ہر حوالے سے اس کی مثال پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ تعلیم نے خواتین کو روزگار کی فراہمی میں بھی نہایت اہم پیش رفت دِکھائی ہے۔ ترکیہ وزارت تعلیم اور او ای سی ڈی کے تعاون سے منعقدہ 'پیشہ وارانہ تعلیمی سربراہی اجلاس' ملکی تجربات کے تبادلے اور شرکاء کی قابلِ قدر آراء جاننے کا بھی وسیلہ بنے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.