ETV Bharat / international

Bannu Stalemate Continues پاکستان کے شہر بنوں میں سکیورٹی فورسز اور ٹی ٹی پی کے درمیان تصادم جاری - پاکستان سکیورٹی فورسز اور ٹی ٹی پی

پاکستان سکیورٹی فورسز کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے شدت پسندوں کی جانب سے بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے مرکز پر قبضے کے تین روز بعد یرغمال بنائے گئے اہلکاروں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔ Bannu Stalemate Continues

Standoff between Pakistani security and TTP in Bannu continues
پاکستان کے شہر بنوں میں سکیورٹی فورسز اور ٹی ٹی پی کے درمیان تصادم جاری
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 4:31 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں سکیورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان تعطل تین روز سے جاری رہا کیونکہ بنوں میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ تاحال ٹی ٹی پی کے کنٹرول میں ہے۔ Bannu Stalemate Continues

بنوں میں ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاکستان کے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ اتوار، کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے تقریباً 25 کارکن کو گرفتار کرکے بنوں کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ میں رکھا گیا تھا لیکن گرفتار شدت پسندوں نے ڈیوٹی پر موجود سات سکیورٹی اہلکاروں سے بندوقیں چھین کر انہیں یرغمال بنا لیا۔

پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق، شدت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی تھی، جس سے مبینہ طور پر ایک سی ٹی ڈی اہلکار اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا تھا۔شدت پسندوں نے افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے شدت پسند کے ساتھ بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی اولین ترجیح یرغمالیوں کو شدت پسندوں کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔ ذرائع کے مطابق صورتحال کو جلد سے جلد نارمل کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے ڈومیل علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مولوی، مولانا احمد اللہ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولوی سے ٹی ٹی پی کے کارندوں سے بات چیت کرنے کو کہا جائے گا جنہوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دیگر قیدیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: TTP Seize CTD in Pakistan پاکستان میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی عمارت پر شدت پسندوں کا قبضہ

دریں اثناء شمالی وزیرستان کی سرحد سے متصل ضلع میں حالات کشیدہ ہیں۔ ڈان کی خبر کے مطابق، علاقے کو تقریباً سیل کر دیا گیا ہے اور بنوں کی طرف جانے والی سڑکیں بھی بند ہیں۔ ایک رہائشی نے بتایا کہ صورتحال کشیدہ ہے اور علاقے میں خوف و ہراس برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے رپورٹس نے ہمارے خدشات کو بڑھا دیا ہے۔

حملے کے بعد ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ارکان نے کئی سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ یہ پیشرفت پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں تیزی کی لہر کے دوران دیکھنے میں آئی، اتوار کے روز بنوں ڈویژن کے ضلع لکی مروت میں رات گئے ایک پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.