ETV Bharat / international

Sri Lanka Tourism Industry سری لنکا میں سیاحت کی صنعت دوبارہ پٹری پر

شدید کساد بازاری کی وجہ سے سست روی کا شکار سری لنکا کی سیاحت کی صنعت آہستہ آہستہ واپس پٹری پر آرہی ہے۔ Sri Lanka Tourism Industry back on track

سری لنکا کی سیاحت کی صنعت پھر سے پٹری پر

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 1:37 PM IST

کولمبو: شدید کساد بازاری کی وجہ سے سست روی کا شکار سری لنکا کی سیاحت کی صنعت آہستہ آہستہ واپس پٹری پر آرہی ہے، ستمبر کے پہلے تین ہفتوں میں تقریباً 21,000 سیاح اس جزیرے پر آئے ہیں۔ ڈیلی مرر نے بدھ کو رپورٹ کیا سری لنکا ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ایل ٹی ڈی اے) کے جاری کردہ حتمی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس عرصے کے دوران 21,068 بین الاقوامی سیاح ملک میں داخل ہوئے۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں 7,182 سیاح آئے جبکہ دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بالترتیب 6,408 اور 7,478 سیاح آئے۔ Sri Lanka Tourism Development Authority

ایس ایل ٹی ڈی اے کے مطابق ستمبر میں آنے والے سیاحوں میں پہلے تین ممالک میں ہندوستان (22 فیصد)، برطانیہ (9.5 فیصد) اور آسٹریلیا (7.9 فیصد) تھے۔ اس سال یکم جنوری سے 21 ستمبر تک سری لنکا نے پوری دنیا سے کل ملاکر 517,498 سیاحوں کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka to purchase oil from Iran سری لنکا ایران سے تیل خریدے گا

اخبار نے ایس ایل ٹی ڈی اے کی صدر پریانتھا فرنانڈو کے حوالے سے کہا، "گزشتہ برسوں کے دوران صوبائی معیشتوں اور دیہی برادریوں نے ملک کے سیاحتی ماڈل میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بہت فائدہ پہنچایا ہے۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.