ETV Bharat / international

Jaffna International Airport: سری لنکا کے جافنا ہوائی اڈے پر بین الاقوامی پروازیں ہوں گی بحال

سری لنکا کے جافنا ہوائی اڈے پر بین الاقوامی پروازیں یکم جولائی سے بحال کی جائیں گی۔ فی الحال رن وے پر صرف 75 سیٹوں والی پروازوں کو ہی اتار جاسکتا ہے۔Jaffna International Airport

سری لنکا کے جافنا ہوائی اڈے پر بین الاقوامی پروازیں ہوں گی بحال

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 10:58 PM IST

سری لنکا کے جافنا ہوائی اڈے پر بین الاقوامی پروازیں یکم جولائی سے بحال ہو جائیں گی۔'ڈیلی مرر' نے منگل کو یہ خبر دی۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور ہوابازی کے وزیر نمل سریپالا ڈی سلوا نے ہوائی اڈے کا معائنہ کیا اور حکام کو یکم جولائی سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جافنا (پلالی) بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سال 2019 میں بھارت کے تعاون سے تعمیر نو کے منصوبے کی تکمیل کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ ابتدا میں انڈیا کی الائنس ایئر نے چنئی سے پلالی کے لیے ہفتہ وار تین پروازیں چلائی تھیں اور سال کے آخر تک یہ اچانک بند کر دی گئیں۔Jaffna International Airport

فی الحال رن وے پر صرف 75 سیٹوں والی پروازوں کو ہی اتار جاسکتا ہے، اس لیے ہوائی اڈے کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ بھارتی تعاون سے رن وے کی ترقی کے لیے زمینی کام شروع کریں۔ وزیر نے انہیں ہوائی اڈے کے احاطے کے اندر ایک مفت سنٹر قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ دریں اثنا وزیر نے تمل تارکین وطن کو جافنا ہوائی اڈے اور جافنا جزیرہ نما میں کنکیسنتھورائی بندرگاہ کی ترقی اور ابھرتے ہوئے کاروباری مواقع میں سرمایہ کاری کرنے کی کھلی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Crisis: سرلنکن ملازمین چار دن دفتروں میں اور تین دن کھیتوں میں کام کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.