ETV Bharat / international

Sri Lankan Woman MP Became Emotional: سری لنکا کی رکن پارلیمنٹ جذباتی ہوگئیں - sri lanka crisis

سری لنکا کی خاتون رکن اسمبلی گیتا کمار سنگھے نے پارلیمنٹ میں خود پر ہوئے حملے پر بولتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ Sri Lankan woman MP became emotional انہوں نے 9 مئی کے حملے اور آتش زنی میں اپنے بین الاقوامی اعزازات کو کھو دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ضلع کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے اپنی سوئس شہریت ترک کر دی۔ اس کے باوجود مجھ پر وحشیانہ حملہ کیا گیا۔

Sri Lankan woman MP became emotional, wants to quit politics
سری لنکا کی پارلیمنٹ میں خاتون رکن اسمبلی جذباتی ہوگئیں
author img

By

Published : May 21, 2022, 10:53 PM IST

کولمبو: سری لنکا میں اداکارہ سے سیاستداں بننے والی گیتا کمار سنگھے ہجوم کے اپنے گھر پر حملہ کرنے اور اسے نقصان پہنچانے سے اتنی غمزدہ ہوئیں کہ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں رو پڑیں۔Sri Lankan woman MP became emotional محترمہ گیتا نے کہا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں اپنی آرام دہ زندگی چھوڑ کر اپنے وطن (سری لنکا) واپس آنے کا غلط فیصلہ کیا تھا۔ محترمہ گیتا جمعہ کو پارلیمنٹ میں خود پر ہونے والے حملے پر بولتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

وہ حکمراں سری لنکا پوڈوزانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) کی رہنما اور ضلع گالے سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے 9 مئی کے حملے اور آتش زنی میں اپنے بین الاقوامی اعزازات کو کھو دیا۔ سری لنکا کے میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی کہ انہوں نے اپنی جذباتی تقریر کے دوران کہا کہ انہوں نے اپنے ضلع کے لوگوں کی خدمت کے لیے اپنی سوئس شہریت ترک کر دی ہے۔ اس کے باوجود اس پر وحشیانہ حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Lifts State of Emergency: معاشی بحران کا شکار سری لنکا نے ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کیا

انھوں نے کہا ’’میں نے کسی کے ساتھ برا نہیں کیا۔ تنہا خاتون کے طور پر، میں اس سفر میں اپنے طور پر یہاں تک پہنچی ہوں۔ میں آج جہاں کھڑی ہوں اس کے لیے میں نے اپنے دم پر جد و جہد کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ حملہ آور تلوار اور چاقو لے کر آئے تھے اور وہ (محترمہ گیتا) خوف سے اپنے کمرے میں چھپ گئیں کیونکہ حملہ آور ہجوم ان گھر میں داخل ہو گیا تھا جسے اس نے اپنے والد سے وراثت میں ملی زمین پر بنایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ مجھے سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ جب اس طرح کے حملے ہوں گے تو ہم سیاست کیسے جاری رکھ سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا ’’وہ کہتے ہیں کہ خواتین کو سیاست میں آنا چاہیے اور پھر خواتین پر حملہ کرتے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.