ETV Bharat / international

Sri Lankan Navy سری لنکائی بحریہ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا - بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن

سری لنکائی بحریہ نے بدھ کی رات دیر گئے 14 بھارت ماہی گیروں کو بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن کی خلاف ورزی کرنے اور اس کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔ سری لنکائی بحریہ نے اس سال اب تک 228 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے اور 30 ​​ماہی گیری کی کشتیاں ضبط کی ہیں۔Sri Lankan Navy arrested 14 Indian fishermen

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 17, 2022, 3:40 PM IST

ناگاپٹنم (تمل ناڈو): سری لنکا کی بحریہ نے بدھ کی رات دیر گئے 14 بھارتی ماہی گیروں کو بین الاقوامی میری ٹائم باؤنڈری لائن (آئی ایم بی ایل) کی خلاف ورزی کرنے اور اس کے علاقائی پانیوں میں غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور ایک ماہی گیری کی کشتی کو ضبط کرلیا۔Indian fishermen arrested by Sri lankan Navy

سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ یہ ماہی گیر ناگاپٹنم، پڈوکوٹائی اور کرائیکل اضلاع کے رہائشی ہیں۔ وہ کل صبح کرائیکل بندرگاہ سے مشینی ماہی گیری کی کشتی میں سمندر گئے تھے۔ سری لنکا کی بحریہ نے انہیں اس وقت گرفتار کیا جب وہ سری لنکا کے علاقائی پانیوں کے قریب آئی ایم بی ایل کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ تاہم، سری لنکائی بحریہ کے ایک بیان کے مطابق اس نے ایک خصوصی آپریشن کیا، جس میں 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا اور جافنا کے وتھتھلکرنی میں مامونئی کے قریب سری لنکا کے پانیوں میں ایک ہندوستانی کشتی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ضبط شدہ کشتی اور 14 گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو کنکیسنتھورائی بندرگاہ لایا گیا اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے جافنا میں میلادی فشریز آفس کے حوالے کیا جائے گا۔ سری لنکائی بحریہ نے اس سال اب تک 228 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے اور 30 ​​ماہی گیری کی کشتیاں ضبط کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Fisherman Injured in Naval Firing بحریہ کی فائرنگ میں ایک ماہی گیر زخمی، تمل ناڈو کے وزیر کا اظہار تشویش

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.