ETV Bharat / international

Sri Lanka Seeks Oil from Russia: سری لنکا روس سے تیل کی فوری فراہمی کا خواہاں - سری لنکا روسی تیل کا خواہاں

سری لنکا غیرمعمولی معاشی بحران Sri Lanka economical crisis کے دوران صدر گوتابایا راجا پاکسے نے روسی صدر سے اپنے ملک کے لیے تیل کی سپلائی فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔Sri Lanka Seeks Oil from Russia

سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے
سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 9:51 PM IST

کولمبو: سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ایک خط لکھ کر اقتصادی بحران Sri Lanka economical crisis سے شدید طور سے متاثر اپنے ملک کے لیے تیل کی سپلائی فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈیلی مرر نے صدارتی دفتر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ راجا پاکسے نے پوتن پر زور دیا ہے کہ وہ تیل کی خریداری میں تعاون کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ دونوں صدور کسی بھی دن ٹیلی فون پر بات چیت کریں گے اور ماسکو کے سرکاری دورے کی امید ہے۔Sri Lanka Seeks Oil from Russia

سری لنکا کو ان دنوں ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قلت 10 جولائی تک رہے گی۔ کیونکہ تیل کی اگلی کھیپ 10 سے 12 جولائی کے درمیان پہنچ سکتی ہے۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے نقد ادائیگی پر ایندھن کی چار کھیپ پہنچانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 4 جولائی کے بعد آنے والی تیل کی اگلی کھیپ تک حکومت نے ایک بار پھر انڈین آئل کمپنی سے سات ہزار 500 ٹن ڈیزل خریدا ہے، جسے ضروری خدمات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Economic Crisis: سری لنکا کے صدر کی بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا اب 73.10 کروڑ ڈالر کے واجبات کی ادائیگی کی وجہ سے ریگولر سپلائیز سے ایندھن خریدنے سے قاصر ہے۔ سری لنکا ایک غیر معمولی معاشی بحران سے دوچار ہے جس کی وجہ سے خوراک، ایندھن اور ادویات کی بڑے پیمانے پر قلت ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.