ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: سری لنکا نے بھارت سے 80 کروڑ ڈالر کی امداد طلب کی

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پاکسے کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق بھارتی حکومت ایک قریبی دوست کی حیثیت سے موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پانے میں سری لنکا کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ایک روز قبل ہی بھارتی وفد نے سری لنکا کے صدر سے معاشی بحران پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ Economical Crisis in Sri Lanka

سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پاکسے
سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پاکسے
author img

By

Published : Jun 24, 2022, 7:51 PM IST

کولمبو: سری لنکا نے اب تک کے بدترین معاشی بحران Economic Crisis in Sri Lanka سے نمٹنے کے لیے بھارت سے مزید 80 کروڑ ڈالر کی درخواست کی ہے اور بھارت نے اس درخواست پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔ روزنامہ ڈیلی ایف ٹی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ اخبار نے اطلاعات کے ذرائع کو ظاہر کیے بغیر کہا ’’سری لنکا نے مزید ہندوستانی مدد طلب کی ہے۔ بھارت کا ردعمل زیادہ پرجوش نہیں تھا، لیکن اس پر مناسب غور کرنے کی بات ضرور کی ہے۔

خارجہ سکریٹری ونے کواترا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا بھارتی وفد نے جمعرات کو یہاں صدر گوٹابایا راج پکسے، وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے اور خارجہ سکریٹری ارونی وجے وردھنے سے ملاقات کی۔ وکرماسنگھے نے بدھ کو پارلیمنٹ کو بتایا کہ بھارت کی حالیہ امداد 4 ارب ڈالر تھی لیکن بھارتی ہائی کمیشن نے اسے 3.5 بلین ڈالر سے زیادہ بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Economic Crisis: سری لنکا کے صدر کی بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل

ڈیلی ایف ٹی کو پتہ چلا ہے کہ سری لنکا، جو کئی بحرانوں سے لڑ رہا ہے، بھارت سے تقریباً 80 کروڑ ڈالر (ایندھن کے لیے 50 کروڑ اور دیگر ضروری اشیاء کے لیے کروڑ 30 ڈالر) کا مطالبہ کر رہا ہے۔ صدر گوٹابایا راج پکسے کے میڈیا آفس نے کہا کہ ہندوستانی حکومت ’’ایک قریبی دوست کی حیثیت سے‘‘ موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پانے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔

سری لنکا کو انڈین کریڈٹ لائن سہولت کے تحت ضروری غذائی اشیاء، ایندھن، ادویات اور کھادیں حاصل ہوئی ہیں۔ بھارتی وفد نے کہا کہ نئی دہلی سری لنکا کو مسلسل مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں فریقوں نے سری لنکا کی معیشت کو مستحکم اور بحال کرنے کے لیے ہندوستانی امدادی پروگرام کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک جلد ہی موجودہ چیلنجز پر قابو پا لے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.