ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: سری لنکن صدر اپنے بھائی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر راضی - protest in Sri lanka against government

سری لنکا کے رکن پارلیمنٹ میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ سری لنکا کے صدر نے ایک مجوزہ عبوری حکومت میں اپنے بڑے بھائی کو وزیراعظم کے طور پر تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ ملک کے دہائیوں کے بدترین معاشی بحران Sri Lanka Crisis کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی تعطل کو حل کیا جا سکے۔

Sri Lanka Crisis, Lawmaker says Sri Lanka president agrees to remove brother as PM
سری لنکن صدر اپنے بھائی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر راضی
author img

By

Published : Apr 29, 2022, 6:26 PM IST

سری لنکا کے صدر نے کئی دہائیوں میں ملک کے بدترین معاشی بحران Sri Lanka Economical Crisis کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی تعطل کو حل کرنے کے لیے مجوزہ عبوری حکومت میں اپنے بھائی کی جگہ کسی اور رہنما کو وزیر اعظم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

رکن پارلیمنٹ میتھری پالا سری سینا نے صدر سے ملاقات کے بعد کہا کہ صدر گوٹابایا راجا پاکشے نے ایک مجوزہ عبوری حکومت میں اپنے بڑے بھائی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور اس حکومت کی کابینہ میں سیاسی جماعتوں کے تمام ارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔

راجا پاکشے سے پہلے سری سینا صدر تھے۔ وہ اس ماہ کے شروع میں تقریباً 40 دیگر ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ منحرف ہونے سے پہلے حکمران پارٹی کے رکن پارلیمنٹ تھے۔ سری لنکا دیوالیہ ہونے کے دہانے پر ہے اور جزیرے کی قوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کو معطل کر رہا ہے۔اسے اس سال غیر ملکی قرضوں کی مد میں 7 بلین ڈالر اور 2026 تک 25 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں۔اس کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر سے کم ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Sri Lanka Crisis: سری لنکا حکومت کے اتحادیوں کا صدر کو خط، وزیراعظم کو ہٹانے کا مطالبہ

زرمبادلہ کی کمی نے درآمدات کو بری طرح متاثر کیا ہے، لوگ کھانے پینے کی اشیاء، ایندھن، کھانا پکانے کی گیس اور ادویات کے لیے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے سمیت گوٹا بایا اور ان کے خاندان کا گزشتہ 20 سالوں سے سری لنکا کے تقریباً ہر علاقے پر غلبہ ہے۔ مارچ سے سڑکوں پر احتجاج کرنے والے لوگ اس خاندان کو موجودہ بحران کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.