ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis سری لنکا سے ہر گھنٹے میں 32 افراد نقل مکانی کر رہے ہیں - سری لنکا سے ہجرت

نیشنل موومنٹ فار جسٹس سوسائٹی کے چیئرمین کارو جے سوریہ نے کہا کہ شدید معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا سے ہر گھنٹے 32 شہری روزی روٹی اور بہتر مستقبل کی تلاش میں دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ پٹلم ضلع کے چیلاو میں پچھلے آٹھ مہینوں میں 500 سے زیادہ ڈاکٹر ملک چھوڑ چکے ہیں۔ Sri Lanka Crisis

Sri Lanka Crisis, 32 people are migrating every hour
سری لنکا سے ہر گھنٹے میں 32 افراد نقل مکانی کر رہے ہیں
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 10:32 PM IST

کولمبو: شدید معاشی بحران کا سامنا کرنے والے سری لنکا سے ہر گھنٹے 32 شہری روزی روٹی اور بہتر مستقبل کی تلاش میں دوسرے ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ نیشنل موومنٹ فار جسٹس سوسائٹی کے چیئرمین کارو جے سوریہ نے پیر کو شائع ہونے والے ایک اخبار میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹلم ضلع کے چیلاو میں پچھلے آٹھ مہینوں میں 500 سے زیادہ ڈاکٹر ملک چھوڑ چکے ہیں۔ Sri Lanka Crisis

انہوں نے کہا کہ معاشی محاذ پر مایوسی کا احساس سری لنکا کے شہریوں میں ملک کے تئیں مایوسی کا باعث بن رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سینکڑوں انجینئرز اور دانشور دوسرے ممالک میں چلے گئے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ایسا کرنے سے وہ بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کا مستقبل بھی محفوظ بنا سکیں گے۔ جے سوریا نے کہا ’’سری لنکا میں یونیورسٹی کی تعلیم کے لیے ضروری سہولیات کی کمی کی وجہ سے، والدین اب اپنے بچوں کے ساتھ بیرون ملک جانے کے لیے اپنی جائیداد فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ یہ ملک کے تیزی سے زوال کی نشانیاں ہیں۔ کوئی بھی ملک اس طرح ترقی یا خوشحالی نہیں کر سکتا۔ ہر شہری کو ان مسائل کی گہری سمجھ ہونی چاہیے۔‘‘

جے سوریہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں جاری معاشی بحران کے پیش نظر بجلی کی کٹوتی، ایندھن اور زرمبادلہ کی قلت، زراعت اور صنعت کا زوال اور ماہی گیروں کے مسائل جیسے روزمرہ کے مسائل پر توجہ دیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka inflation rate surges سری لنکا میں مہنگائی 70.2 فیصد تک پہنچ گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.