ETV Bharat / international

سری لنکا بحریہ نے دس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا

Indian fishermen arrested سری لنکا بحریہ نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اتوار کی رات کیے گئے ایک خصوصی آپریشن کے دوران 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔

سری لنکا بحریہ نے دس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا
سری لنکا بحریہ نے دس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 3:19 PM IST

کولمبو: سری لنکا کی بحریہ نے سری لنکا کی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والے 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔ بحریہ نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اتوار کی رات کیے گئے ایک خصوصی آپریشن کے دوران 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا ہے۔

بحریہ نے کہا کہ اس نے ایک ٹرالر بھی قبضے میں لے لیا ہے جس میں ماہی گیر سوار تھے۔ ہندوستانی سری لنکا کے پانیوں میں پوائنٹ پیڈرو، جافنا کے شمال میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑ رہے تھے۔ بحریہ نے بتایا کہ 10 ہندوستانی ماہی گیروں اور ٹرالروں کو کنکاسنتھورائی بندرگاہ لایا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتہ کی رات بھی بحریہ نے 12 ہندوستانی ماہی گیروں کو پکڑا تھا اور تین ٹرالر ضبط کیے تھے۔
بحریہ نے کہا کہ وہ سری لنکا کے پانیوں میں غیر ملکی ٹرالروں کی طرف سے غیر قانونی ماہی گیری کے طریقوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ گشت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:

موری گنگا ندی سے مردہ ڈولفن برآمد

واضح رہے کیہ سری لنکا کی بحریہ نے 2023 میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 343 افراد کو گرفتار کیا اور ہزاروں کلو گرام ممنوعہ مواد ضبط کیا۔گزشتہ سال سری لنکا کی بحریہ کے اہلکاروں نے 'آبنائے پالک' میں بھارتی ماہی گیروں پر فائرنگ کی اور ان کی کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔ 'آبنائے پالک' تمل ناڈو کو سری لنکا سے الگ کرنے والی پانی کی ایک تنگ پٹی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.