ETV Bharat / international

Six Year Old Shoots Teacher امریکہ میں ایک چھ سالہ بچے نے اپنے ٹیچر کو ہی گولی مار دی

author img

By

Published : Jan 8, 2023, 3:55 PM IST

امریکہ میں ایک چھ سالہ طالب علم نے پہلی جماعت کے کلاس روم میں اپنی خاتون ٹیچر کو ہی گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے پاس کلاس روم میں ہینڈ گن تھی اور انہوں نے اس طالب علم کو اپنی تحویل میں بھی لے لیا ہے۔ Six Year Old Shoots Teacher

Etv Bharat
Etv Bharat

واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے شہر نیو پورٹ نیوز کے ایک اسکول میں اپنی خاتون ٹیچر کو گولی مار کر زخمی کرنے والے 6 سالہ طالب علم کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے پولیس نے بتایا کہ ریچنک ایلیمنٹری اسکول میں جمعہ کو ہونے والی فائرنگ میں کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا ہے۔Six Year Old Shoots Teacher

نیوپورٹ نیوز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ رچنک ایلیمنٹری اسکول میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے اس واقعے میں بچے کی طرف سے چلائی گئی پستول کے برانڈ کے بارے میں نہیں بتایا، اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لڑکے کو پستول کیسے ملی۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گولی لگنے والی خاتون ٹیچر کی عمر 30 سال تھی۔

پولیس نے کہا کہ فائرنگ کوئی حادثہ نہیں تھا۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ بچے نے بندوق کہاں سے حاصل کی۔پولیس چیف نے خاص طور پر ان سوالات پر توجہ نہیں دی کہ آیا حکام لڑکے کے والدین سے رابطے میں تھے لیکن کہا کہ محکمہ پولیس کے ارکان اس تفتیش کو سنبھال رہے ہیں۔پولیس چیف نے فائرنگ، جھگڑے یا اسکول کے اندر کیا ہوا اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اس المیہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: US Shooting امریکہ میں فائرنگ سے پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد ہلاک

ورجینیا کے قانون کے مطابق اگر ایک چھ سال کا بچہ قصوروار پایا جاتا ہے تو اسے تحویل میں نہیں رکھا جا سکتا بلکہ جج کو اختیار ہوگا کہ وہ والدین کی تحویل کو منسوخ کرکے بچے کو محکمہ سماجی خدمات کے دائرہ کار میں بھیج دے۔

نیوپورٹ نیوز جنوب مشرقی ورجینیا میں تقریباً 185,000 لوگوں کا ایک شہر ہے جو اپنے شپ یارڈ کے لیے جانا جاتا ہے، جو ملک کے طیارہ بردار بحری جہاز اور امریکی بحریہ کے دیگر جہاز بناتا ہے۔ ورجینیا ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کی ویب سائٹ کے مطابق، رچنک ایلیمنٹری اسکول میں تقریباً 550 طلباء ہیں جو کنڈرگارٹن سے لے کر پانچویں جماعت (10-11 سال کی عمر) میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.