ETV Bharat / international

Israel Attack on Syria اسرائیلی حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک - دمشق پر اسرائیلی میزائل حملہ

شام میں دمشق کے قریب فوجی مراکز پر اسرائیلی میزائل حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ Six Syrian servicemen killed

اسرائیلی حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک
اسرائیلی حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 10:23 AM IST

دمشق: اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے گولان ہائٹ علاقے سے کئے گئے فضائی حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع روس کی وزارت دفاع کے شام میں مخالف فریقوں کے مصالحتی مرکز کے نائب سربراہ میجر جنرل اولیگ یگوروف نے دی۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا، ’’2 جنوری کو صبح 2 بجے سے 2:06 بجے تک اسرائیلی فضائیہ کے چار ایف-16 طیارے گولان ہائٹس علاقے سے شام کی فضائی حدود میں داخلے کے بغیر دمشق کے قریب دووالی اور بلے ایئرفیلڈ میں فوجی مراکز پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا۔" انہوں نے کہا کہ اس حملے میں چھ شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ Israeli missile strike on Damascus

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیل نے شام کے دمشق بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح دو بجے کے قریب ہوا اور اس کے نتیجے میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خدمات میں خلل پڑا اور دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ Israeli Air Strike Kills Two Syrian Soldiers

یہ بھی پڑھیں: Israel Attack on Damascus Airport اسرائیل کا دمشق ایئرپورٹ پر حملہ، دو شامی فوجی ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.