اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع خجدار میں اتوار کی صبح ایک کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ضلع وڈھ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ امدادی ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اہلکار صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے صوبے کے ضلع حب جا رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ پولیس ٹریننگ کالج میں ایک کورس میں شرکت کے بعد عید الفطر کے تہوار کے لیے گھر لوٹ رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ پاکستان میں سڑک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں، جس کی بڑی وجہ گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال، خستہ حال سڑکیں اور سڑکوں کے حفاظتی اقدامات کی عدم توجہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سے قبل پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر عبدالشکور کی اسلام آباد میں ایک کار حادثے میں موت ہوگئی تھی۔ پاکستانی اخبار ڈان نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتے کے روز پیش آیا۔ وزیر کی گاڑی کو مبینہ طور پر ہلکس ریوو گاڑی نے ٹکر مار دی تھی جس کی وجہ سے شکور کے سر میں چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اخبار ڈان کے مطابق ہلکس ریوو میں سوار پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پاکستان کے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مسٹر شکور کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا۔ (یواین آئی)