ETV Bharat / international

Myanmar Bomb Blast یانگون میں بم دھماکے میں چھ افراد زخمی

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 12:52 PM IST

میانمار کے شہر یانگون میں دھامکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دھماکہ کیوکتدا ٹاؤن شپ میں داخلی محصولات کے محکمے کے ٹیکس آفس کی تیسری منزل پر ہوا۔ bomb blast in Yangon

یانگون میں بم دھماکے میں چھ افراد زخمی
یانگون میں بم دھماکے میں چھ افراد زخمی

ینگون: میانمار کے سب سے بڑے شہر یانگون میں پیر کو ایک بم دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو گئے۔ میانمار کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل کی انفارمیشن ٹیم نے یہ اطلاع دی۔ ٹیم نے بتایا کہ دھماکہ کیوکتدا ٹاؤن شپ میں داخلی محصولات کے محکمے کے ٹیکس آفس کی تیسری منزل پر پیر کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 12 بجے ہوا۔ انفارمیشن ٹیم نے بتایا کہ ایک شخص ٹیکس آفس کی تیسری منزل پر آیا اور جانے سے پہلے وہاں رکھی سیٹوں کے پاس ایک پیکج چھوڑ گیا۔ بعد میں وہ پیکج بم پھٹ گیا۔ یانگون میں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ دھماکے کے وقت دفتر میں موجود چھ خواتین کو معمولی چوٹیں آئیں۔ وہ یانگون جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یمن میں بارودی سرنگ میں دھماکہ ہوا ہوا تھا۔ شمالی یمن میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سرنگ میں دھماکہ الجوف صوبے کے مغرب میں ہوا۔ دھماکے میں دو بچے ہلاک جب کہ ان کے والدین اور تیسرا بچہ زخمی ہوا۔ یمن 2014 سے سرکاری سکیورٹی فورسز اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان مسلح تصادم کا شکار ہے۔ مارچ 2015 میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت سے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ جس کے بعد حوثیوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز پر حملہ کیا اور سعودی عرب پر میزائل داغے۔

یہ بھی پڑھیں: Yemen Explosion شمالی یمن میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو بچے ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.