ETV Bharat / international

Tanzania Road Accident تنزانیہ میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک

تنزانیہ کے گائیتا میں پیش آئے سڑک حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ منی بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر کی وجہ سے پیش آیا۔ Bus and Truck Collide in Tanzania

تنزانیہ میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک
تنزانیہ میں سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 14, 2023, 10:11 AM IST

دارالسلام: تنزانیہ کے شمال مغربی علاقے گائیتا میں منی بس اور ٹرک کے درمیان آمنے سامنے تصادم میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔ گائیتا علاقے کی پولیس کمانڈر صوفیہ جونگو نے بتایا کہ یہ تصادم جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 7 منٹ پر بوکومبے ضلع کے یویوو وارڈ کے مجبیرا علاقے میں پیش آیا۔ جونگو نے کہا کہ تمام متاثرین منی بس میں سوار مسافر تھے، انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ منی بس کا ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مرنے والوں میں بس کا ڈرائیور، کنڈکٹر اور چار مسافر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منی بس شنیانگا علاقہ کے کاہاما ضلع سے نیاکانازی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ فروری 2023 میں تنزانیہ کے شمالی ضلع میں ایک ہولناک حادثہ پیش آیا تھا جہاں ٹرک اور منی بس کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ یہ واقعہ کورگوے کے تانگہ علاقے کا ہے۔ جس میں 17 افراد کی موت ہو گئی تھی وہیں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ تانگہ ریجن کے کمشنر اومری موگمبا نے ایک بیان میں کہا کہ منی بس میں 26 افراد سوار تھے جو ایک لاش کو دفنانے کے لیے جا رہے تھے۔ کمشنر اومری موگمبا نے کہا کہ ٹرک منی بس سے ٹکرا گیا۔ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی کو اوورٹیک کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Tanzania Accident تنزانیہ میں ٹرک کے دریا میں گرنے سے تیرہ تاجر ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.