منیلا: فلپائن کے کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 19 دیگر لاپتہ ہو گئے۔ یہاں کے مقامی میڈیا نے پیر کو حکومت کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ کونسل (این ڈی آر آر ایم سی) نے کہا کہ مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول کے علاقے میں دو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے اور چار جنوبی فلپائن کے شمالی منڈاناؤ میں ہوئے۔ اس کے علاوہ بیکول علاقے میں 10 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ Total Death in Philippines Floods
انہوں نے کہا کہ وسطی اور جنوبی فلپائن میں سیلاب سے پانچ خطوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 45,000 افراد کو بحفاظت 27 سرکاری پناہ گاہوں میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے کرسمس کی چھٹیاں بھی گزاریں۔ این ڈی آر آر ایم سی نے کہا کہ تقریباً 50 مکانات اور کم از کم 14 سڑکوں کو شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں نقصان پہنچا ہے۔ ریاستی موسمیاتی بیورو نے خبردار کیا ہے کہ وسطی اور جنوبی فلپائن میں کبھی کبھار شدید بارشیں، طوفانی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔ اس دوران حکومتی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔ People Forced To Evacuate Due To Philippines Floods
یہ بھی پڑھیں: Philippines Floods فلپائن میں سیلاب سے 31 افراد ہلاک
یو این آئی