ETV Bharat / international

Myanmar Road Accident میانمار میں سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک - شان ریاست میں سڑک حادثہ

میانمار کے شان صوبے ریت سے بھرا ایک ٹرک بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا۔ اس حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والے چھ افراد کار میں ہی سوار تھے۔ Road Accident in Shan State

میانمار میں سڑک حادثہ ، چھ افراد ہلاک
میانمار میں سڑک حادثہ ، چھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 1:09 PM IST

ینگون: میانمار کے شان صوبے کے موسی ٹاؤن شپ میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ اطلاع میانمار کے فائر ڈپارٹمنٹ نے پیر کو دی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا جب ریت سے بھرا ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر کار پر الٹ گیا۔ منٹ مایت پارامی ریلیف انسٹی ٹیوٹ کے ایک اہلکار نے ژنہوا کو بتایا کہ کار میں سوار تمام افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں میں دو مرد اور چار خواتین شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ مقامی امدادی تنظیموں نے لاشیں موسی اسپتال بھیج دی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل 23 مارچ کو میانمار کی ایک ہائی وے پر سڑک کے حادثے میں دو افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ خوفناک حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5.30 بجے ینگون-منڈالے ہائی وے پر مائلپوسٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک سڑک پر کھڑی لاری سے ٹکرا گیا۔ ہائی وے پولیس نے شنہوا کو بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ٹرک پر سوار 18 افراد میں سے 14 کو چوٹیں آئیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں تین مرد اور 11 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے میکٹیلا اسپتال لے جایا گیا ہے۔ 587 کلومیٹر طویل ینگون-مانڈالے ایکسپریس وے ملک کے تجارتی مرکز یانگون اور منڈالے کے دوسرے بڑے شہر کو جوڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mayanmar Road Accident میانمار میں گاڑی پلٹنے سے 5 افراد ہلاک، 23 زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.