پٹنہ: چھ مختلف ممالک میں بھارت کے سفیروں نے آج بہار کے گورنر فگو چوہان سے ملاقات کی۔ سموار کو یہاں گورنرہاﺅس میں فاگو چوہان سے ملاقات کرنے والوں میں بیلجیئم میں ہندوستان کے سفیر سنتوش جھا، فن لینڈ میں سفیر رویش کمار، ازبکستان میں سفیر منیش پربھات، ایسٹونیا میں سفیر اجنیش کمار، ڈبلیو ٹی او پی ایم آئی، جنیوا سفیر/مستقل نمائندہ برجیندر نونیت اور وینزویلا میں ہندوستان کے سفیر ابھیشیک سنگھ شامل ہیں۔Bihar Governor Phagu Chauhan met the ambassadors
گورنر کے ساتھ سفیروں کی ملاقات کے دوران بہار کی لیچی، مکھانہ اور آم کی پیداوار، مارکیٹنگ اور برآمد میں اضافہ اور اس کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ گورنر نے ان سفیروں کو مشورہ دیا کہ وہ بہار میں سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔
قابل ذکر ہے کہ بہار کے رہنے والے یہ سفیر گجرات کے کیوڈیا میں منعقد ہونے والی دنیا کے مختلف ممالک میں ہندوستان کے سفیروں، ہائی کمشنروں اور ہندوستان کے سفارت کاروں کی 10ویں کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق، انہیں اپنی آبائی ریاست میں 'ایک ضلع ایک پروڈکٹ' اسکیم سے متعلق مطالعہ کرنا ہے۔
یواین آئی
مزید پڑھیں:'موجودہ سائنسی تقاضوں کے مطابق نئی۔نئی تحقیقات ہو'