ETV Bharat / international

Bomb Blast in Pakistan پاکستان کے خیبرپختونخوا میں بم دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او کی موت - خیبر کے علاقے علی مسجد میں دھماکہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بم دھماکے کی خبر سامنے آئی ہے جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ SHO killed in bomb blast in Pakistan

پاکستان کے خیبرپختونخوا میں بم دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او کی موت

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 7:07 AM IST

خیبر: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بم دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کی دیر رات خیبر پختونخوا میں واقع ضلع خیبر کے علی مسجد علاقے میں زیر تعمیر مسجد میں مبینہ خودکش بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او کی موت ہو گئی۔ وہیں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں پشاور کے ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ایڈیشنل ایس ایچ او کی شناخت عدنان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خیبر پولیس نے خفیہ اطلاع پر جمرود میں زیر تعمیر مسجد میں دو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Blast in Pakistan پاکستان میں بم دھماکہ، دو لوگوں کی موت

پاکستان کے جیو نیوز کے مطابق علاقے میں پولیس کو دو مشکوک افراد کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے جب عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا عسکریت پسند بم دھماکے کی جگہ سے فرار ہو گیا۔ تاہم اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کرلیا۔ پاکستان کے اخبار دی ڈان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 18 جون 2022 سے 18 جون 2023 تک صوبے میں 665 دہشت گردانہ حملے ہوئے جن میں 15 خودکش دھماکے بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.