ETV Bharat / international

شیخ حسینہ نے پانچویں بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 9:51 PM IST

Sheikh Hasina Takes Oath شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔ صدر محمد شہاب الدین نے 76 سالہ حسینہ کو پانچویں بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف دلایا۔ ان کے علاوہ اور بھی کئی وزراء نے حلف لیا۔

شیخ حسینہ نے پانچویں بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا
شیخ حسینہ نے پانچویں بار وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا

ڈھاکہ: شیخ حسینہ نے جمعرات کو بنگلہ دیش کی پانچویں مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ انہوں نے حزب اختلاف کی بڑی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے انتخابات کے بائیکاٹ کے درمیان 7 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوامی لیگ کو بھاری اکثریت ملنے کے بعد حلف اٹھایا۔

صدر محمد شہاب الدین نے سیاست دانوں، غیر ملکی سفارت کاروں، سول سوسائٹی کی شخصیات اور اعلیٰ فوجی اور انتظامی حکام کی موجودگی میں 76 سالہ حسینہ کو عہدے کا حلف دلایا۔ وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد صدر مملکت نے نئی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ حسینہ کی پارٹی نے 300 رکنی پارلیمنٹ میں 223 نشستیں حاصل کی ہیں۔

سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی جماعت بی این پی نے 7 جنوری کو غیر سیاسی نگراں حکومت کی تشکیل کے مطالبے کو مسترد کیے جانے کے بعد انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ شیخ حسینہ نے اپنی کابینہ میں 25 وزراء اور 11 وزرائے مملکت کو شامل کیا ہے۔

حسینہ نے اپنی نئی کابینہ سے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن، وزیر خزانہ اے ایچ ایم مصطفیٰ کمال، وزیر منصوبہ بندی عبدالمنان، وزیر زراعت عبدالرزاق اور وزیر تجارت ٹیپو منشی جیسے اہم شخصیات کو ہٹا دیا ہے۔ سبکدوش ہونے والی حکومت کے 18 وزرائے مملکت میں سے 13 جونیئر وزراء کے نام بھی نئی فہرست میں شامل نہیں اور ان میں جونیئر وزیر خارجہ شہریار عالم بھی شامل ہیں۔

وزراء کی کونسل کی نئی فہرست میں، 14 نئے چہروں کو مکمل وزراء اور سات وزرائے مملکت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، حالانکہ ان میں سے کچھ کو کابینہ کے وزیر کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ جلنے کے زخموں کے ماہر ڈاکٹر سمنت لال سین، ایک ٹیکنوکریٹ، مکمل وزراء کی فہرست میں ایک نئے چہرے کے طور پر ابھرے، جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا کیونکہ وہ کبھی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے مشہور نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.