پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف Shehbaz Sharif پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ وہ ملک کے 23ویں وزیراعظم کے انتخاب کا عمل اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا کیونکہ ڈپٹی اسپیکر نے بھی آج استعفیٰ دے دیا تھا۔ ایاز صادق نے شہباز شریف کے ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو 174 ارکان نے ووٹ دیا جب کہ شاہ محمود کو کوئی ووٹ نہیں ملا کیونکہ انھوں نے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفے کا اعلان کرتے ہوئے خود بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ ووٹنگ کے عمل سے پہلے، عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ نے ’اپوزیشن‘ جماعتوں کے رہنماؤں اور امریکہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔Shehbaz Sharif elected new Pakistan PM
وہیں آج رات ساڑھے آٹھ بجے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے وزارت عظمیٰ کا حلف بھی اٹھا لیا ہے، صدر مملکت کی علالت کے باعث چیئرمین صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم کو حلف دلایا۔ ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو حلف دلایا جہاں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اتحادیوں جماعتوں کے اراکین اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز بھی شریک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Qureshi Addresses Pak National Assembly: پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیراعظم کے عہدے کے لیے ووٹنگ رکن اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوئی۔ دو دن پہلے، ہفتہ کی صبح 12 گھنٹے کے تعطل اور تنازع کے بعد، پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے آدھی رات کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی۔ شریف نے اس سے قبل 2018 میں بھی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے الیکشن لڑا تھا جس میں عمران خان کو 176 ووٹ ملے تھے اور اس وقت شہباز شریف کو صرف 96 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔ شریف سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی ہیں جو اس وقت لندن میں سیاسی جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ شریف کا آبائی گاؤں امرتسر کے قریب جاتی امرا گاؤں ہے جہاں سے ان کے آباؤ اجداد ہجرت کر کے لاہور آئے تھے۔