لاہور: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان کو اب تک کا سب سے بڑا دھوکہ بازقرار دیا۔ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرشریف نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں خان جیسا جھوٹا نہیں دیکھا۔ دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور ملک اور ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ Shahbaz Call Imran Biggest Cheater
وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے خان نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں سی او اے ایس کی مکمل حمایت حاصل تھی، لیکن اب کہتے ہیں کہ انہیں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر خان کی حکومت اتنی کمزور تھی تو وہ اپنے دور میں کیا کر رہے تھے۔ خان ملک کے دیوالیہ ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔ شریف نے خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دعاؤں سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Anti National Speech: ملک مخالف تقریر پر عمران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: شہباز شریف
یو این آئی