ETV Bharat / international

Qureshi Addresses Pak National Assembly: پاکستانی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، شاہ محمود قریشی - پاکستان کا نیا وزیراعظم

پی ٹی آئی کی جانب وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار شاہ محمود قریشی Shah Mehmood Qureshi نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین ہمارے خلاف ایک ہوگئے ہیں لیکن ان کے نظریات میں کوئی ہم آہنگی اور اتفاق رائے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف اتحاد کرنے والے ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاررائیاں کرتے رہے ہیں۔ Qureshi addresses Pak National Assembly

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 8:23 PM IST

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وزیراعظم کے لیے نامزد امیدوار شاہ محمود قریشی Shah Mehmood Qureshi نے کہا کہ مجھے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے پر میں عمران خان اور پی ٹی آئی کی پوری قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی باقی جماعتوں کی نسبت ایک نئی جماعت ہے لیکن ہم نے پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین ہمارے خلاف ایک ہوگئے ہیں لیکن ان کے نظریات میں کوئی ہم آہنگی اور اتفاق رائے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف اتحاد کرنے والے ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف انتقامی کاررائیاں کرتے رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے اپنی تقریر کے دوران اپنے سابق اتحادیوں پر بھی تنقید کی، ایم کیو ایم سے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر انہیں گورنرشپ یا اس طرح کے کچھ عہدوں کی ضرورت تھی تو وہ یہ عہدے پی ٹی آئی سے بھی حاصل کرسکتے تھے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں احتجاج کیا، پاکستان کے شہر شہر، قریہ قریہ، گاؤں، گاؤں عمران خان کے حق میں اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے ہوئے، پاکستان بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے اور بتادیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لیے محنت کی، انہوں نے ملک کی معشیت مستحکم کیا، آج بھی ہم شرح نمو 5 فیصد کے قریب چھوڑ کر جا رہے ہیں۔Shah Mehmood Qureshi addresses the NA

انہوں نے کہا کہ عمران خان انگریزی بول سکتے ہیں لیکن عالمی سطح پر اپنی قومی زبان میں پاکستان کی نمائندگی کی، وہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تو پاکستان کی ثقافت کا حصہ پشاوری چیپل پہن کر ملے، جب عمران خان روسی صدر ولادیمیر پوتن سے روس میں ملے تو پاکستانی لباس شلوار قمیص پہن کر ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

New PM Of Pakistan: شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

Political Crisis in Pakistan: پی ٹی آئی کا اجتماعی طور پر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

Pakistan Political Crisis: پاکستان میں عمران خان کی معزولی کے خلاف ملک گیر احتجاج

شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کا اعلان کرتے ہوئے خود استعفیٰ دے دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں بیرونی سازش ہو رہی ہے جس کا اعتراف پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی بھی کر رہی ہے، اس وجہ سے ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آج کے اجلاس میں ہم حصہ نہیں بننا چاہتے، کیونکہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ہم بھی ایک ناجائز حکومت کو قانونی حیثیت دینے میں برابر کے شریک ہونگے اس لیے ہم اس گناہ میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم کے لیے پی ٹی آئی کا امیدوار تھا میں اس انتخاب کا بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں، ہم ایوان کی کارروائی کے بائیکارٹ کا اعلان کرتے ہیں اور پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس سے واک آؤٹ کیا، اب شہباز شریف وزیراعظم کے واحد امیدوار ہیں۔ جس کے بعد پینل آف چیئر کے رکن ایاز صادق کی زیر صدارت میں شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب کیے ہیں، ذرائع کے مطابق نئے منتخب وزیراعظم شہباز شریف آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب رات 8 بجے ایوان صدر میں منعقد ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.