ETV Bharat / international

Shah Mahmood Qureshi on PTI chief چاہے کچھ بھی ہو عمران خان پارٹی سربراہ رہیں گے: شاہ محمود قریشی - شاہ محمود قریشی کا پی ٹی آئی چیف پر موقف

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی بنیاد ڈالی ہے اور بانی ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ پارٹی کے سربراہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میاں شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں، لیکن پارٹی کو نواز شریف اس کے قائد کے طور پر چلا رہے ہیں۔

Shah Mahmood Qureshi
شاہ محمود قریشی
author img

By

Published : Aug 9, 2023, 9:27 PM IST

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جو بھی ہو جائے عمران خان پارٹی کے سربراہ رہیں گے۔ ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے چیئرمین کی غیر موجودگی میں پارٹی کے معاملات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ رہیں گے چاہے جو بھی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی بنیاد ڈالی ہے اور بانی ہونے کے ناطے وہ ہمیشہ پارٹی کے سربراہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میاں شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں، لیکن پارٹی کو نواز شریف اس کے قائد کے طور پر چلا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کے ارکان شعیب شاہین، نعیم پنجوتھا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد قانونی مقاصد کے لیے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروانا اور درخواستیں دائر کرنا تھا، وفاقی کابینہ کے ارکان یہ دعویٰ کر کے جھوٹ بول رہے ہیں کہ عمران خان کو ’بی کلاس‘سہولیات دی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو وہ پروٹوکول نہیں دیا گیا جس کے وہ حقدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیل کو عملی طور پر ’نو گو ایریا‘ بنا دیا گیا ہے اور جیل جانے کے راستے مسدود کر دیے گئے ہیں، ہم نے اس معاملے کو سپریم کورٹ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چونکہ قومی اسمبلی کو 9 اگست کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس لیے پی ٹی آئی نے 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ کہوں گا کہ عام انتخابات کے انعقاد میں 120 دن لگنے چاہئیں، مزید کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نگراں حکومتوں کی توسیعی مدت کو چیلنج کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین کو ’تشویش ناک حالات‘ میں قید رکھنے پر حکومت کی مذمت کی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ان کے پارٹی عہدے سے ہٹانے پر بات کرنے کے لیے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.