ETV Bharat / international

Protest in Sri Lanka سری لنکا میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں بیس سے زائد مظاہرین زخمی - سری لنکا میں احتجاج

سری لنکا میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف مرکزی اپوزیشن اتحاد نیشنل پیپلز پاور کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے دوران پولیس کے ساتھ ہوئے جھڑپ میں تقریبا بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ Sri Lankan Opposition Protest in Colombo

سری لنکا میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں بیس سے زائد مظاہرین زخمی

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 11:14 AM IST

کولمبو: سری لنکا کے کولمبو شہر میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران تقریباً بیس افراد زخمی ہو گئے۔ ادا ڈیرانہ نیوز چینل نے اسپتال کے ذرائع سے یہ اطلاع دی۔ نیشنل پیپلز پاور (این پی پی) کے انتخابی اتحاد کے زیر اہتمام اتوار کو کولمبو میں ٹاؤن ہال کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین جلد از جلد انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع نے ادا ڈیرانہ کو بتایا کہ تمام زخمیوں کو کولمبو کے سرکاری اسپتال لایا گیا ہے۔ اتوار کے احتجاج کے دوران شہر میں کچھ سڑکیں بلاک کر دی گئیں۔

نیشنل پیپلز پاور کے زیر اہتمام ریلی نے صدر رانیل وکرم سنگھے کی حکومت سے جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور وسطی کولمبو کے یونین پلیس ایریا میں دو بار واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولوں کا استعمال کیا۔ پولیس نے این پی پی لیڈر انورا کمار دسانائیک سمیت 26 لوگوں کو اتوار کی رات 8 بجے تک صدر کے دفتر اور راشٹرپتی بھون کے آس پاس کے علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔ اس کے لیے پولیس نے کولمبو فورٹ مجسٹریٹ کورٹ سے احکامات حاصل کیے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں صدر رانیل وکرم سنگھے پر الزام لگا رہی ہیں کہ وہ شکست کے خوف سے انتخابات نہ کرانے کے لیے ریاستی عہدیداروں اور الیکشن کمیشن کو متاثر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sri Lanka Seeks Financial Aid سری لنکا کے لاکھوں لوگوں کو مالی امداد کی ضرورت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.