ETV Bharat / international

Shooting in Texas ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے نو افراد ہلاک - امریکہ میں شاپنگ مال میں فائرنگ

امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ ہوئی ہے جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ shooting at shopping mall in Texas

ٹیکساس کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے نو افراد ہلاک

author img

By

Published : May 7, 2023, 10:26 AM IST

واشنگٹن: امریکہ میں ٹیکساس کے ایلن کے ایک شاپنگ مال میں ہفتہ کو ہوئی فائرنگ میں کم از کم نو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ سی بی ایس نیوز نے ایلن فائر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ہفتے کے روز ٹویٹر پر کہا کہ ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس میں فائرنگ سے نو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ سی بی ایس نے بعد میں ہفتہ کو ایلن فائر ڈیپارٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی کہ فائرنگ کے مقام پر سات افراد مردہ پائے گئے۔ نو زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن دو افراد بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چار کی حالت مستحکم ہے۔

ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مسلح شخص کی فائرنگ سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔ ساتھ ہی سات افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ مال میں اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ واضح رہے ایک ہفتہ قبل امریکہ کے ٹیکساس کے کلیولینڈ میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جہاں ایک خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ رات دیر گئے ہوئی۔ حملہ آور واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے حملہ آور کے بارے میں معلومات اکٹھی کی۔ ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا کہ ملزم میکسیکو کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Texas Shooting ٹیکساس میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک، مسلح شخص فرار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.