ETV Bharat / international

Pakistan Road Accident پاکستان میں سڑک حادثہ، تیرہ افراد ہلاک - پنجاب میں سڑک حادثہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کے ضلع رحیم یار خان میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں تقریبا 20 افراد زخمی ہو گئے۔ Road Accident in Punjab of Pak

پاکستان میں سڑک حادثہ، تیرہ افراد ہلاک
پاکستان میں سڑک حادثہ، تیرہ افراد ہلاک
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 12:01 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ہفتہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضوان عمر گونڈل نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ واقعہ صوبہ کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے رکن پور کے قریب سپر ہائی وے ایم-5 پر پیش آیا۔ اہلکار نے بتایا کہ سپر ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کی وجہ سے ایک مسافر وین الٹ گئی۔ اسی دوران تیز رفتار ایک مسافر گاڑی اور ایک جیپ نے اسے ٹکر ماردی، جس سے 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور گشتی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ چار روز قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب میں شادی کے باراتیوں کو لے جانے والی ایک تیز رفتار بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی بس اتوار کی رات گئے لاہور سے 240 کلومیٹر دور کلر کہار سالٹ رینج کے علاقے میں الٹ گئی۔ ریسکیو سروس کے اہلکار نے بتایا، "بس الٹنے سے پہلے مخالف سمت سے آنے والی تین گاڑیوں سے ٹکرا گئی اور کھائی میں گر گئی۔" بس ایک شادی کی تقریب سے واپس آنے والے لوگوں کو لے کر جا رہی تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ بس کو کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں چھ خواتین بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Road Accident شادی تقریب سے واپس لوٹ رہی بس حادثے کی شکار، پندرہ افراد جاں بحق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.