ETV Bharat / international

Fire Incident in Mexico میکسیکو کی ہول سیل مارکیٹ میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

میکسیکو کے شہر ٹولوکا میں ایک ہول سیل مارکیٹ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں نو افراد کی موت ہو گئی۔ خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ Fire Incident at wholesale market in Mexico

میکسیکو کی ہول سیل مارکیٹ میں آگ لگنے سے نو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 11:11 AM IST

میکسیکو سٹی: وسطی میکسیکو کی ریاست کے دارالحکومت ٹولوکا میں خوردہ غذائی اجناس تقسیم کرنے والے ایک مرکز میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ریاست کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیر کی صبح ’’کمرشل ویئر ہاؤس نمبر سات‘‘ میں لگنے والی آگ نے کئی کاروباروں کو متاثر کیا۔ آگ کی زد میں آنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ ابتدائی رپورٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ کئی مسلح مشتبہ افراد علاقے میں نامعلوم مادہ چھڑکنے کے لیے داخل ہوئے تاکہ دھماکے اور آگ لگائی جا سکے۔ یہ تمام ملزمان واردات کے بعد گاڑی میں فرار ہو گئے۔ دفتر نے کہا کہ پہلے بھی دھمکیوں اور سائٹ کو نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس واقعے کا تعلق ’کاروبار کے کنٹرول کے لیے اندرونی جدوجہد‘ سے ہو سکتا ہے۔ فارنسک ماہرین لاشوں کی شناخت کر رہے ہیں جن میں تین نابالغ بھی شامل ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ تقسیم کا مرکز 630,000 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں تقریباً 40,000 افراد کام کرتے ہیں۔ یہ 1994 میں قائم کیا گیا تھا اور اس میں تقریباً 2,000 گودام اور کاروبار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Fire at Migrant Center in Mexico میکسیکو کے مہاجرین کیمپ میں آگ لگنے سے انتالیس افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.