ETV Bharat / international

Road Accident in Pakistan پاکستان میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم، سترہ افراد ہلاک - truck bus collision in Pakistan

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوئی جس میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ truck bus collision in Pakistan

پاکستان میں ٹرک۔ بس کی ٹکر میں سترہ افراد ہلاک

author img

By

Published : Feb 3, 2023, 10:25 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک ہائی وے پر ایک ٹینکر ٹرک اور ایک مسافر بس کے درمیان ٹکر میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔ پاکستان آبزرور نے جمعرات کو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ افغانستان کی سرحد سے متصل ملک کے شمال مغربی علاقے میں کوہاٹ ٹنل کے قریب یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں آگ لگ گئی اور اس نے گاڑیوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امدادی خدمات کے وقت پھنسے ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے بس کو کاٹنا پڑا۔ میڈیا کے مطابق بچاؤ اہلکار زخمیوں کو سول اسپتال شانی کلی درہ آدم خیل لے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 29 جنوری 2023 کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پاکستان کے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث لسبیلہ کے قریب پل کے ستون سے ٹکرا کر کھائی میں جاگری جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ افسران کا کہنا تھا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ متاثرین کو نکالنے کے لیے امدادی اور بچاؤ کارروائیاں مکمل کر لی گئیں ہیں، بس میں تقریباً 50 کے قریب مسافر سوار تھے۔ مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خاتون اور ایک بچے سمیت تین افراد کو بچا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bus Accident in Balochistan بلوچستان میں بس کے کھائی میں گرنے سے چالیس مسافروں کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.