ETV Bharat / international

Earthquake in Nepal نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 6 افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

نیپال کے قومی زلزلہ مرکز (این ایس سی) نے کہا کہ نیپال کے دور مغربی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ دو زلزلے اور ایک آفٹر شاک۔ این ایس سی کے اعداد و شمار کے مطابق، منگل کو رات 9:07 (مقامی وقت) پر 5.7 کی شدت کا پہلا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کے بعد 9:56 (مقامی وقت) پر 4.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ several people dead in nepal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 9, 2022, 7:41 AM IST

کٹھمنڈو: بدھ کی صبح دور مغربی نیپال کے ضلع ڈوٹی میں 6.6 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ نیپال کے قومی زلزلہ مرکز (این ایس سی) نے کہا کہ نیپال کے دور مغربی علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ دو زلزلے اور ایک آفٹر شاک۔ این ایس سی کے اعداد و شمار کے مطابق، منگل کو رات 9:07 (مقامی وقت) پر 5.7 کی شدت کا پہلا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا اور اس کے بعد 9:56 (مقامی وقت) پر 4.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ 3 People Killed after 3 Earthquake Tremors in Nepal in last 24 hours

یہ بھی پڑھیں:

ڈوٹی ضلع کے پوربیچوکی گاؤں کے پریشد 03 کے صدر رام پرساد اپادھیائے نے بتایا کہ بدھ (مقامی وقت کے مطابق) صبح تقریباً 2:12 بجے ایک مکان گرنے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ گیرگاؤں سے اموات کی اطلاع ملی ہے۔ بھارت میں نئی ​​دہلی اور اس کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس سے قبل 19 اکتوبر کو کھٹمنڈو میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

این سی ایس کے مطابق، زلزلہ کھٹمنڈو سے 53 کلومیٹر مشرق میں تقریباً 2 بج کر 52 منٹ پر آیا۔ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10 کلو میٹر نیچے تھی۔ نیشنل ارتھ کوئیک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سینٹر (این ای ایم آر سی) کے مطابق، 31 جولائی کی صبح 8.13 بجے کھوٹانگ ضلع میں مارٹیم برٹا کے ارد گرد 6.0 کی شدت کا زلزلہ کٹھمنڈو، نیپال کے 147 کلومیٹر ای ایس ای پر آیا۔ زلزلے کے مرکز کی گہرائی مشرقی نیپال میں 10 کلومیٹر پر مانیٹر کی گئی، جس کا تعین 27.14 ڈگری شمالی عرض البلد اور 86.67 ڈگری مشرقی طول البلد پر کیا گیا۔

اس سے قبل 2015 میں، ریکٹر اسکیل پر 7.8 کی شدت کا زلزلہ وسطی نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور پوکھارا شہر کے درمیان آیا تھا۔ ایک اندازے کے مطابق 8,964 افراد ہلاک اور 22,000 زخمی ہوئے۔ زلزلے نے شمالی ہندوستان کے کئی شہروں کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔ پاکستان کے شہر لاہور، تبت کے لہاسا اور بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیپال میں آنے والے حالیہ زلزلوں نے جان و مال کو بے مثال نقصان پہنچایا ہے اور اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بند پالیسی اقدامات کے نفاذ کی ضرورت ہے۔ 1934 میں نیپال کو اب تک کا بدترین زلزلہ آیا۔ 8.0 شدت کے زلزلے نے کھٹمنڈو، بھکتا پور اور پٹن کے شہروں کو تباہ کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.