ETV Bharat / international

Israel Palestine Conflict ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی - مغربی کنارے میں فلسطینی زخمی

مغربی کنارے کے کئی قصبوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہوئی جھڑپ میں 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ فلسطینی قریبی اسرائیلی بستی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر مئی 2021 میں گاؤں کی زمین پر قبضہ کر کے تعمیر کی گئی ہے۔ clashes with Israeli Forces in West Bank

ویسٹ بینک میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں متعدد فلسطینی زخمی
Israel Palestine Conflict
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 10:30 AM IST

نابلس: مغربی کنارے کے کئی قصبوں اور دیہاتوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ریڈ کریسینٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ پی آر سی ایس کے مطابق ایک بچے سمیت تین افراد ربڑ کی گولیوں کی زد میں آئے اور پتھراؤ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس کے گولوں سے 40 افراد زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ نابلس شہر کے قریب بیت دجان اور بیتا کے دیہاتوں کے ساتھ ساتھ شمالی مغربی کنارے میں قلقیلیہ کے مشرق میں واقع کفر قدوم گاؤں میں آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی قریبی اسرائیلی بستی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جو مبینہ طور پر مئی 2021 سے گاؤں کی زمین پر قبضہ کر کے تعمیر کی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ فلسطینی سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس وقت 7 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی باشندے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم کے ارد گرد واقع 151 بستیوں میں مقیم ہیں۔ جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا۔ واضح رہے کہ یورپی یونین کی ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے 2022 میں مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں بغیراجازت تعمیرات کے بہانے 953 سے زائد فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کردیا ہے جس کی وجہ سے 28,446 لوگ بے گھر اور متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Soldiers Kill Palestinians اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں رواں برس اٹھانوے فلسطینی جاں بحق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.