ETV Bharat / international

Plane Crash سوڈان میں طیارہ حادثے کا شکار، نو افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 6:56 AM IST

سوڈان میں ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ Plane Crash

سوڈان میں طیارہ حادثے کا شکار، نو افراد ہلاک

خرطوم (سوڈان): ملک کی مشرقی بحیرہ احمر ریاست میں پورٹ سوڈان کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے، سوڈانی مسلح افواج نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب خرطوم، سوڈان کی فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جنگ کے 100ویں دن میں داخل ہوا۔ سوڈانی فوج کے ترجمان کے دفتر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارہ ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

بیان کے مطابق، نو ہلاک ہونے والوں میں چار فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، تاہم اس حادثے میں ایک لڑکی بچ گئی۔ سنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان میں اس سال 15 اپریل سے دارالحکومت خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان مہلک جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پورٹ سوڈان ہوائی اڈہ کو ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے یہ ایئرپورٹ خرطوم سے تقریباً 890 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ جب کہ خرطوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مسلح تصادم کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نیپال طیارہ حادثے سے قبل جہاز میں سوار یوپی کا نوجوان فیس بک پر لائیو تھا

الجزیرہ کی خبر کے مطابق سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے درمیان 15 اپریل کو شروع ہونے والی جنگ کو اتوار کو 100 ویں دن میں داخل ہوگئی ہے، دارفور کے علاقے میں راکٹ فائر کے تبادلے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.