غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں سات بچے سمیت 21 کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ صحت اور سول ایمرجنسی کے حکام نے آتشزدگی سے 21 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے، جب کہ 30 سے زائد افراد زخمی بتائے جارہے ہیں، جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے تل زطار علاقے میں جمعرات کے روز لگنے والی آگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں تقریباً 23 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں اور یہ دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ Massive Fire Breaks Out in Gaza
فلسطینی سول ڈیفنس فورس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے امدادی ٹیمیں اور متعدد سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیے ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے گھنٹوں کوشش کی۔ غزہ میں وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کے اندر رکھے ایندھن کی بڑی مقدار کے باعث لگی۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ رہائشی عمارت ابو ریح خاندان کی تھی۔ حادثے کے وقت خاندان کا ایک فرد مصر سے واپسی کا جشن منا رہا تھا۔ Massive Fire Breaks Out in Gaza
مزید پڑھیں:
ملائیشیائی طیارہ ایم ایچ 17 کو مار گرائے جانے کے معاملے میں تین ملزمین کو عمرقید کی سزا