ETV Bharat / international

Israel Army Casualties غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران اسرائیل کے تقریباً بیس فوجی ہلاک

اسرائیل کی غزہ میں زمینی کارروائی جاری ہے۔ زمینی کارروائی میں اسرائیل کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حماس کے حملوں میں اسرائیل کے کم از کم 20 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ Israeli Tank in Gaza, Israel Hamas War

Israel's ground operations in Gaza
Israel's ground operations in Gaza
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 1:11 PM IST

یروشلم: غزہ کی پٹی میں جاری لڑائیوں میں اسرائیلی فوج کے تقریباً 20 جوان ہلاک ہوگئے ہیں۔ کل صہیونی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں منگل سے جاری فوجی کارروائی میں 17 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے آج ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ العربیہ کے مطابق القسام بریگیڈز نے بدھ کو اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیل کے جنوب مغرب میں ’’ایرز‘‘ کے مغرب میں ایک اسرائیلی فٹ فورس کو حیران کن دھچکا دیا ہے۔ القسام نے ٹیلی گرام پر وضاحت کی کہ اس نے تین اسرائیلی فوجیوں کو صفر کے فاصلے سے مار ڈالا۔ القسام نے یہ بھی اطلاع دی کہ اس نے غزہ کے شمال مغرب میں ایک اسرائیلی کمانڈ سنٹر پر مارٹر گولوں سے بمباری کی۔ بعد میں اعلان کیا کہ اس نے شہریوں کے خلاف "قتل عام" کے جواب میں تل ابیب پر بمباری کی ہے۔ القسام بریگیڈز نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ابو مطیبق ملٹری سائٹ کے اندر حملہ کیا اور مرکزی مشاہداتی اور مواصلاتی ٹاور کو گرانے میں کامیاب رہے۔

Israel's ground operations in Gaza
Israel's ground operations in Gaza
Israel's ground operations in Gaza
Israel's ground operations in Gaza

یہ بھی پڑھیں:امریکہ نے 9/11 کے بعد سے حماس کی جاسوسی بند کر دی تھی: امریکی حکام
القسام بریگیڈز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ اس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں ایک عمارت کے اندر تعینات چار اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کر دیا اور پیادہ فوج کے ایک اہلکار کو ختم کردیا ہے۔ اسرائیل نے منگل کو جبالیہ کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 200 کے قریب فلسطینی افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔ واضح رہے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی لڑائی 26 ویں روز بھی جاری رہی۔ اس جنگ میں اب تک 8796 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.