ETV Bharat / international

Shooting in South Africa جنوبی افریقہ میں فائرنگ سے سات لوگوں کی موت - جنوبی افریقہ فائرنگ میں متعدد افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے املازی شہر کے ایک ہاسٹل میں فائرنگ کا معاملہ پیش آیا جس میں سات لوگوں کی موت ہو گئی۔ Gunmen Fire at Hostel in South Africa

جنوبی افریقہ میں فائرنگ سے سات لوگوں کی موت

author img

By

Published : Jun 4, 2023, 10:02 AM IST

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں املازی شہر کے ایک ہاسٹل میں فائرنگ کی واردات کے نتیجے میں سات لوگوں کی موت ہوگئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع پولس نے ہفتہ کی دیر شام کو دی ہے۔ پولیس کے مطابق املازی میں آج صبح 02:45 پر، 20 سے 40 سال کے درمیان کی عمر کے نو افراد، گلی بیلینڈز ہاسٹل کے بلاک 57 کے ایک کمرے میں شراب پی رہے تھے، اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ متاثرین میں سے 7 کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہوگئی جب کہ دو کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ فی الحال فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری 2023 میں جنوبی افریقہ میں فائرنگ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے ایک قصبے میں مسلح افراد نے سالگرہ منا رہے لوگوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تین دیگر زخمی ہوئے۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ اس حملے میں سالگرہ منانے والے شخص کی بھی موت ہو گئی۔ یہ سالگرہ جنوبی بندرگاہی شہر گیکیبیرا میں منائی جا رہی تھی۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا، "گھر کا مالک اپنی سالگرہ کا جشن منا رہا تھا تبھی دو نامعلوم مسلح افراد صحن میں داخل ہوئے اور مہمانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔" پولیس نے کہا، "مسلح افراد نے مہمانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Chicago Shooting شکاگو میں گولی باری سے نو افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.