ETV Bharat / international

Blast in Afghanistan افغانستان کے ایک مدرسہ میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ، 15 افراد ہلاک

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 4:50 PM IST

Updated : Nov 30, 2022, 5:17 PM IST

افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز کے مطابق صوبہ سمنگان کے ایبک شہر میں واقع ایک مدرسہ میں نماز ظہر کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے ہیں۔ Blast in Afghanistan

several dead in blast in Samangan province of Afghanistan
افغانستان کے ایک مدرسہ میں نماز ظہر کے دوران دھماکہ، 15 افراد ہلاک

کابل: شمالی افغانستان میں بدھ کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔ افغانستان کی مقامی میڈیا طلوع نیوز کی خبر کے مطابق، دھماکہ سمنگان کے ایبک شہر میں واقع ایک مدرسے میں نماز ظہر کے دوران ہوا۔ سمنگان کے صوبائی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس ہسپتال میں کم از کم 15 ہلاک اور 27 زخمی لائے گئے ہیں۔Blast in Afghanistan

طالبان کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شمالی افغانستان میں ایک مذہبی اسکول میں ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 10 طلباء بھی ہلاک ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی سمنگان صوبے کے صدر مقام ایبک میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ افغانستان میں گزشتہ سال امریکی حمایت یافتہ سویلین حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان طالبان کے کنٹرول آگیا اور تب سے ملک میں دھماکے اور تشدد ایک معمول بن چکا ہے۔ حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ طالبان نے انسانی اور خواتین کے حقوق کے احترام کے متعدد وعدوں کو توڑا ہے۔

Last Updated : Nov 30, 2022, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.