ETV Bharat / international

Private Planes Crash دو نجی طیاروں میں تصادم، پانچ افراد ہلاک - میکسیکو میں سیلاب کے باعث سات افراد ہلاک

میکسیکو کی شمالی ریاست دورانگو میں دو طیاروں کے تصادم میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب میکسیکو کی مغربی ریاست جالیسکو میں سیلاب سے کم از کم سات افراد ہلاک اور نو لاپتہ ہو گئے۔Several People dead in two Seprate Incidents in Mexico

private planes collide
private planes collide
author img

By AP (Associated Press)

Published : Sep 26, 2023, 7:32 AM IST

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی شمالی ریاست دورانگو میں دو نجی طیارے گر کر تباہ ہونے سے ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ پیر کی صبح مغربی ڈورانگو میں واقع لا گالانسیٹا قصبے میں ایک چھوٹی فضائی پٹی پر پیش آیا۔ ریاست کے سیکیورٹی سیکرٹریٹ نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ دو ہلکے طیارے ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا اور دوسرا لینڈنگ کر رہا تھا۔

تصادم کے فوری بعد دونوں طیاروں میں آگ لگ گئی۔ سرکاری ایجنسی کے مطابق حادثے میں تمام پانچ مسافر ہلاک ہو گئے۔ ریاستی حکام جان لیوا حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

وہیں دوسری جانب میکسیکو کی مغربی ریاست جالیسکو میں سیلاب سے کم از کم سات افراد ہلاک اور نو لاپتہ ہو گئے۔ راحت اور بچاؤ کاری عملے کے مطابق علاقے میں شدید بارش کے باعث پیدا شدہ سیلاب سے سڑکوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: جنوبی میکسیکو میں سڑک حادثے میں 53 مہاجرین ہلاک

جنوبی ساحلی علاقے کی میونسپلٹی، جالیسکو کے گورنر اینریک الفارو کے مطابق، میونسپل فائر فائٹرز، ریڈ کراس اور تین قریبی شہروں کے راحت کاری عملہ تین لوگوں کو پانی سے بچانے میں کامیاب رہے۔ ریسکیو کتوں، ڈرونز اور ایک طبی ہیلی کاپٹر کی مدد سے حکام باقی نو لاپتہ مقامی افراد کی تلاش کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.