ETV Bharat / international

Philippine Military Raid فلپائن میں فوجی آپریشن میں سات باغی ہلاک

author img

By

Published : Apr 30, 2023, 10:46 PM IST

آرمی کیپٹن جیفرسن ماریانو نے کہا کہ فوجیوں نے شمالی صوبہ سمر میں نیو پیپلز آرمی کے اڈے پر تب حملہ کیا، جب گاؤں والوں نے انہیں باغیوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ فوج نے حملے میں توپ خانے کا استعمال کیا۔ جس کے نتیجے میں سات باغی مارے گئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

منیلا: فلپائنی فوج نے اتوار کو وسطی فلپائن میں ایک چھاپے کے دوران سات مشتبہ بائیں بازو کے باغیوں کو ہلاک کر دیا۔آرمی کیپٹن جیفرسن ماریانو نے کہا کہ فوجیوں نے شمالی صوبہ سمر میں نیو پیپلز آرمی (این پی اے) کے اڈے پر تن حملہ کیا، جب گاؤں والوں نے انہیں باغیوں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ فوج نے حملے میں توپ خانے کا استعمال کیا۔ دونوں کے درمیان 30 منٹ تک لڑائی ہوئی۔ آرمی کیپٹن جیفرسن ماریانو نے کہا کہ جھڑپوں کے بعد فوجیوں نے سات لاشیں اور کئی بندوقیں اور گولہ بارود برآمد کیا۔ این پی اے کے باغی 1969 سے حکومت سے لڑ رہے ہیں۔فوجی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ این پی اے کے 2,000 ارکان ہیں۔

دوسری جاب امریکی شہر لاس اینجلس کے پہاڑی علاقے میں ہفتہ کی رات ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ (LAFD) کے مطابق یہ حادثہ رات 8.09 بجے پیش آیا ہے۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) نے چھوٹے سنگل انجن والے ہوائی جہاز سے راڈار کا رابطہ منقطع ہوجانے کے بعد ایل اے ایف ڈی سے پہاڑی علاقے میں بڑے پیمانے چھان بین کرنے کے لیے کہا، طیارہ لاس اینجلس کے علاقے سانتا مونیکا ایئرپورٹ اور وان نیوس ایئرپورٹ کے درمیان پرواز کررہا تھا۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے گھنٹوں بعد ایک اپڈیٹ میں کہا کہ طیارہ کھڑی پہاڑی پر پایا گیا۔ محکمہ نے کہا کہ ایل اے ایف ڈی کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر ایک شخص کو مردہ پایا۔ حادثے کی وجہ فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Four Killed in Philippines وسطی فلپائن میں جھڑپ، چار مشتبہ باغی ہلاک

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.