ETV Bharat / international

Rain in South Korea جنوبی کوریا میں موسلادھار بارش سے سات افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 3:32 PM IST

جنوبی کوریا میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ موسلا دھار بارش کے باعث ایک باندھ ٹوٹ گیا جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اب تک تقریباً 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ heavy Rain in South Korea

جنوبی کوریا میں موسلادھار بارش سے سات افراد ہلاک

سیول: جنوبی کوریا میں موسلادھار بارش سے متعلق واقعات میں سات افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے، جب کہ تین لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے متعلقہ حکام کے حوالے سے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ سنٹرل ڈیزاسٹر ہیڈ کوارٹر کے مطابق، جمعہ کو دو افراد ہلاک ہو گئے جب سیئول سے تقریباً 210 کلومیٹر جنوب میں نونسان میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک عمارت گر گئی۔ اس سے قبل لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص سنٹر سٹی سیجونگ میں اور دوسرا چیونگژو میں ہلاک ہوا۔ جنوب مشرقی کاؤنٹی ییونگزو میں مکان گرنے سے دو افراد اور چیونگ یانگ کی وسطی کاؤنٹی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ جنوب مشرقی علاقے میں طوفانی بارش سے آنے والے سیلاب میں تین افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مرکزی اور جنوبی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے سات دیگر زخمی ہوئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ حکام نے ابھی تک جنوب مشرقی علاقے میں دو مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا ہے، جس میں مبینہ طور پر کل آٹھ افراد دب گئے تھے۔ وہیں چین میں شدید بارش کی وجہ سے بلیو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ چین کے محکمہ موسمیات نے منگولیا، ہیلونگ جیانگ، جیانگ سو اور یونّان کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in China چین کے محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش کیلئے بلیو الرٹ جاری کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.