استنبول: مغربی ترکیہ کے ایک ریسٹورینٹ میں جمعے کے روز ہونے والے دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے، ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔صوبہ آیدین کے گورنر نے ترک نشریاتی ادارے سی این این ترک کو بتایا کہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔Turkish Restaurant Blast
گورنر حسین اکسوئے نے کہا کہ ایک ریسٹورینٹ کے کارکن کی ابتدائی شہادتوں سے پتہ چلتا ہے کہ کھانا پکانے والی گیس سلنڈر میں رساؤ تھا، جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا۔ میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ آیدین کے نازیلی ضلع میں ترک ڈونر کباب کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔فوٹیج میں جائے وقوعہ پر فائر ٹرک اور ایمبولینسز کو دکھایا گیا ہے۔