ETV Bharat / international

Senegal Hospital Fire: سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے گیارہ نومولود بچے ہلاک، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

author img

By

Published : May 27, 2022, 9:59 PM IST

افریقی ملک سینیگال کے صدر میکی ساؤل نے ایک ہسپتال میں آگ لگنے Senegal Hospital Fire سے 11 نوزائیدہ بچوں کی موت کے بعد تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Senegal's president calls for three days of mourning after 11 newborns die in fire accident
سینیگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے گیارہ نومولود بچے ہلاک، تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

افریقی ملک سینیگال کے ایک اسپتال میں بدھ کی رات کو 11 نوزائیدہ بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ Senegal Hospital Fire صدر میکی ساؤل نے اس دل دہلا دینے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ملک میں تین دن قومی سوگ کا اعلان کیا۔ صدارتی محل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی سوگ جمعرات سے ہفتہ تک جاری رہےگا۔ اس دوران پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہیں گے۔ دریں اثنا، صدر ساؤل نے وزیر صحت عبداللہ دیوف سر کو بھی برطرف کر دیا۔

صدر ساؤل نے ٹویٹ کیا، "یہاں کے اسپتال کے نوزائیدہ شعبہ میں ایک خوفناک آتشزدگی کے حادثے میں 11 نوزائیدہ بچوں کی موت سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں ان کی ماؤں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔"

علاقائی منصوبہ بندی کے وزیر شیخ بامبا دائیے نے کہا، "میں تیواؤنے میں آگ کے خوفناک حادثے میں 11 شیر خوار بچوں کی موت سے صدمے اور غمزدہ ہوں۔ میں ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے ہولناک حادثے نے پہلے کے واقعات کی افسوسناک یادیں تازہ کر دی ہیں اور ہمیں یہ بھی احساس دلایا ہے کہ ہسپتالوں میں خدمات کا معیار ابتر ہو چکا ہے۔

بدھ کی شام سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار سے تقریباً 120 کلومیٹر دور تیواؤنو کے علاقے میں واقع ایک ہسپتال کے نوزائیدہ شعبے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 11 نوزائیدہ بچے جھلس گئے۔ سینیگال کے وزیر داخلہ اینٹوئن فیلکس ڈیوم نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.