ETV Bharat / international

Palestinian Killed by Israeli Force نابلس میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دوسرا فلسطینی ہلاک - اسرائیل فلسطین تنازعہ

اسرائیلی اور فلسطینی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے شمالی مغربی کنارے میں رات بھر چھاپے کے دوران ایک مشتبہ فلسطینی بندوق بردار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ Palestinian Killed by Israeli Force

Etv Bharat
نابلس میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دوسرا فلسطینی ہلاک
author img

By

Published : Sep 25, 2022, 10:31 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، یہ شہر اور اس کے گردونواح میں 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والا دوسرا شخص ہے۔ فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ نابلس کے علاقے الطعون میں اتوار کی صبح اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فلسطینی جنگجو، سعید الکونی کو ہلاک اور کم از کم دو دیگر زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ فوجیوں نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے قریب معمول کی گشت کے دوران ایک گاڑی اور ایک موٹر سائیکل پر سوار مسلح مشتبہ افراد پر فائرنگ کی تھی، جسی کی وجہ سے یہ ہلاکت ہوئی ہے۔ قبل ذکر ہے کہ یہ علاقہ حالیہ مہینوں میں تقریباً روزانہ تشدد دیکھ رہا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں قریب قریب روزانہ اسرائیلی چھاپے، جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی مارے جاتے ہیں، اس کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Palestinian NGO Offices Sealed اسرائیل نے فلسطین میں انسانی حقوق کی سات تنظیموں کے دفاتر سیل کر دیے

گزشتہ روز اسرائیلی اور فلسطینی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے شمالی مغربی کنارے میں رات گئے ایک گرفتاری چھاپے کے دوران ایک مشتبہ فلسطینی بندوق بردار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ گذشتہ موسم بہار میں اسرائیل کے اندر فلسطینیوں کے کئی مہلک حملوں کے بعد سے اسرائیل شمالی مغربی کنارے میں رات کے وقت گرفتاری کے چھاپے مار رہا ہے۔ اسرائیل کا خیال ہے کہ حملہ آوروں میں سے کچھ اسی علاقے سے آئے تھے۔ درجنوں فلسطینی اب تک مارے جا چکے ہیں، جس نے 2022 کو مقبوضہ علاقے میں 2016 کے بعد سب سے مہلک سال بنا دیا۔ ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں سے زیادہ تر مطلوب عسکریت پسند یا نوجوان اور نوعمر تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.