ETV Bharat / international

SCO Defence Meeting ایس سی او ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونا چاہیے، راج ناتھ

تاشقند میں منعقدہ ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ کسی بھی شکل میں دہشت گردی انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے انتہائی خطرناک چیلنجز میں سے ایک ہے۔ اس لیے ایس سی او رکن ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔ SCO Defence Meeting in Uzbekistan

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 7:39 PM IST

ازبکستان میں وزرائے دفاع کی میٹنگ کے دوران وزیر دفاع سنگھ کا خطاب

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا۔ بدھ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلیں بشمول سرحد پار دہشت گردی چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو اور کسی بھی مقصد کے لئے کی گئی ہو، انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔SCO Defence Meeting in Uzbekistan

راجناتھ سنگھ کہا کہ بھارت ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے، خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے، اراکین اور معاشرے کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور تعاون کے جذبے کو تقویت دینے کے لیے پر امید ہیں۔ اس تناظر میں بھارت اگلے سال رکن ممالک کی وزارت دفاع کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے جس کا موضوع 'انسانی امداد اور آفات سے نجات - خطرے میں کمی اور آفات سے بچنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ' ہے۔ انہوں نے ایس اے سی او ممالک کے دفاعی مفکرین کے درمیان دلچسپی کے موضوعات پر سالانہ سیمینارز کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی۔

ازبکستان میں وزرائے دفاع کی میٹنگ کے دوران وزیر دفاع سنگھ نے پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری، آزادی، قومی اتحاد اور خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حامی نہیں ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ افغان حکام کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے قومی مفاہمت حاصل کریں اور ملک میں ایک وسیع البنیاد، جامع اور نمائندہ سیاسی ڈھانچہ قائم کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Jaishankar in SCO Meeting: جے شنکر کا توانائی اور خوراک کے بحران سے نمٹنے کیلئے تین نکاتی فارمولے پر زور

Bilawal and Jaishankar Under one Roof: ازبکستان میں جے شنکر اور بلاول بھٹو ایک ہی میز پر نظر آئے

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کو دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور تربیت فراہم کرنے اور مالی امداد کے ذریعے ان کی سرگرمیوں کی حمایت کرکے کسی بھی ملک کو ڈرانے یا حملہ کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے افغانستان کے لوگوں کو فوری انسانی امداد فراہم کرنے اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

یوکرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بحران کے حل کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ بھارت یوکرین اور اس کے ارد گرد انسانی بحران کے بارے میں فکر مند ہے۔ ہم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے اداروں کی انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کی بھی حمایت کی ہے۔

راجناتھ سنگھ نے ایس سی او ممالک کے ساتھ بھارت کے پرانے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تنظیم کے رکن ممالک خطے کی ترقی اور خوشحالی میں مشترکہ شراکت دار ہیں۔ بھارت کثیرالجہتی پر اپنے اٹل یقین کی وجہ سے ایس سی او کو اعلیٰ ترجیح دیتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو اپنے ازبک، قازق اور بیلاروسی ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد، راج ناتھ سنگھ بدھ کو کرغزستان کے وزیر دفاع سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ بدھ کی صبح روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے ساتھ خوشگوار تبادلہ خیال کے دوران، راج ناتھ سنگھ نے ماسکو میں بھارت میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے پر روس کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.