ETV Bharat / international

Road Accident in Japan مغربی جاپان میں طلباء کی بس کا ٹرک سے تصادم، 18 طلبہ زخمی - سڑک حادثے میں طلبہ زخمی

دنیا بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے انسانوں جانیں ضائع ہوتی ہیں جبکہ ان حادثات میں لوگ شدید طور پر زخمی بھی ہوتے ہیں۔

Road Accident in Japan
Road Accident in Japan
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 18, 2023, 1:58 PM IST

ٹوکیو: مغربی جاپان کے نارا صوبے میں بدھ کو پرائمری اسکول کے طلباء کو لے جانے والی ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 بچے معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:55 بجے کے قریب کاشی ہارا شہر میں قومی شاہراہ کے ایک چوراہے پر چوتھی جماعت کے 34 طلباء کو لے جانے والی بس اور ایک ٹرک کے درمیان ایک معمولی ٹکر ہوگئی۔

مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ان میں سے 18 نے جسمانی درد اور بیماری کی شکایت کی۔ بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ان کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اسکول کے دو اساتذہ اور ڈرائیور بھی بس میں سوار تھے تاہم ان میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں کاشی ہارا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولیس جانچ میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں: جاپان میں سڑک حادثے میں تین افراد کی موت

واضح رہے کہ دنیا بھر میں لا پرواہی اور نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے باعث عموما سڑک حادثات پیش آتے ہیں جس کے باعث ان سڑک حادثات میں لوگوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں جبکہ کئی لوگ ان سڑک حادثات میں شدید طور پر زخمی ہوتے ہیں۔ ہر ملک میں سڑک حادثات سے بچنے کے لئے آئے دن ہدایات دی جاتی ہیں اور مہم بھی چلائی جاتی ہیں۔ تاہم سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور ان میں انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.