ETV Bharat / international

israel hamas war فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، سعودی عرب کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام - غزہ کا محاصرہ

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرے اورغزہ کا محاصرہ ختم کرے، جنگ بندی اس وقت خطے کیلئے ضروری ہے، جنگ بندی ہوگی تو دیگر مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں اور عرب ممالک اس بحران کے حل کیلئے تیار ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Oct 25, 2023, 8:36 PM IST

نیویارک: سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، اسرائیل جنگ فوری بند اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور ناکہ بندی اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب رہنما سلامتی کونسل میں متفقہ پیغام کیساتھ آئے ہیں، فلسطین میں اب مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے، فلسطین میں تمام شہری تحفظ کے مستحق ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرے، جنگ بندی اس وقت خطے کیلئے ضروری ہے، غزہ میں مایوس کن صورتحال ہےانسانی تباہی دنیا کے سامنے ہے، جنگ بندی ہوگی تو دیگر مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں۔ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینی جانوں کے ضیاع پر مطمئن ہے اور بین الاقوامی امن وسلامتی برقرار رکھنے سے قاصر ہے، بحران کو حل کرنے کیلئے کسی قرارداد تک پہنچنے میں دیر ہوچکی۔

انھوں نے روز دیا کہ فلسطین کے مسئلے پر دہائیوں سے سلامتی کونسل کی خاموشی ناقابل قبول ہے اسرائیل حماس تنازع کا فوری حل چاہتے ہیں، اگر ہم اس میں ناکام ہوئے تو خطے کا امن متاثر ہوگا۔ سعودی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ امن قائم کیلئے کام کرنا ہوگا اور عرب ممالک اس بحران کے حل کیلئے تیار ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.